جہلم

ضلع جہلم میں ناقص منصوبہ بندی کے باعث وزیراعلیٰ کی دیہات مہم فلاپ ہونے کا خدشہ

جہلم: ضلع بھر میں ناقص منصوبہ بندی کے باعث وزیر اعلیٰ کی دیہات مہم فلاپ ہونے کا خدشہ ، مہم میں صفائی کے نام پر ایک علاقے کا کوڑا کرکٹ دوسرے علاقے کی گنجان آباد آبادی میں پھینکا جانے لگا، متاثرین علاقہ سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا ز شریف کے حکم پر شروع ہونے والی ، دیہات صفائی مہم کے دوران مختلف علاقوں سے کچرا لا کر پڑوسی دیہاتوں میں پھینکا جارہا ہے جبکہ جہلم شہر سے گندگی ، غلاظت کی ٹرالیاں بھر کے جی ٹی روڑ کے دونوں اطراف پھینکی جارہی ہیں ۔

گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے پھیلنے والے تعفن سے جی ٹی روڈ سے گزرنے والے مسافروں سمیت سکول و کالجوں ، یونیورسٹیز زیر تعلیم طلباء و طالبات، سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں سمیت اساتذہ اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صورتحال سے چیئرمین میونسپل کمیٹی سمیت ضلعی انتظامیہ آگاہ ہونے کے باوجود کوئی مثبت کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی جس کیوجہ سے شہری زہنی کوفت میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔

علاقہ مکینوں کا اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کی طرف سے لگائے جانے والے ان گندگی کے ڈھیروں سے اہل علاقہ اور جی ٹی روڑ پر سفر کرنے والے مسافروں سمیت اہلیان علاقہ سانس اور جلدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، چیئرمین ضلع کونسل ضلع جہلم ،چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم سے نوٹس لینے اور گنجان آبادیوں سمیت جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف پھینکے جانے والے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو ختم کروانے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button