
جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سوشل میڈیا پر منظم انداز سے جعلی خبریں اور نوٹیفکیشن پھیلانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی آزادی کو متاثر کیے بغیر ہمیں جعلی خبروں کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔
پیر کو وفاقی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کا ٹویٹ بھی ٹیگ کیا جس میں ملیکہ بخاری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی تقرری کی تردید کی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ منظم انداز سے سوشل میڈیا پرجعلی نوٹیفکیشنز اور خبریں پھیلائی جارہیں ہیں۔
The objective of social media is information, education and knowledge sharing. It should be based on truth and should not spread #FakenNews and disinformation, to achieve ulterior motives. Otherwise, it will erode its credibility. @fawadchaudhry @gop_info https://t.co/HIfYe7qQ4w
— FakeNewsBusterMoIB (@FakeNews_Buster) October 1, 2018
وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ سلسلہ میڈیا ڈنر کی تصویر سے شروع ہوا اور اب اس طرح کی فضولیات جاری ہیں۔
دریں اثناء ملیکہ بخاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ دو ٹوک طورپر یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتی ہیں کہ انہیں بی آئی ایس پی کی سربراہ تعینات نہیں کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ وہ زلفی بخاری کی رشتہ دار بھی نہیں ہیں۔ ملیکہ بخاری نے امید ظاہر کی کہ اب اس ضمن میں بحث ختم ہوجائے گی۔ان نے ایسی جھوٹی خبروں کی مذمت کی۔
فواد چوہدری کے ادارے وزارت اطلاعات نے جھوٹی خبروں کے خاتمے کیلئے ٹوئٹر پر FakeNewsBusterMoIB کے نام سے اکاﺅنٹ بنایا ہے جس کا ہینڈل (@FakeNews_Buster) ہے۔
Ministry of Information and Broadcasting has created a Twitter account to tackle and expose Fake News, that are being spread on Social Media; citizens are requested to Follow the account !@FakeNews_Buster pic.twitter.com/9Me5aGlKFC
— PTI (@PTIofficial) October 1, 2018
حکومت کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اب کوئی بھی جعلی اکاؤنٹ بنانے کی کوشش کرے گا تو اس کا کیس ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیجا جائے گا جس کے بعد متعلقہ جعلساز کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔