دینہ

دینہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، چرس اور شراب برآمد، ملزمان گرفتار

دینہ: ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی ہدایات پر پولیس تھانہ دینہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاںتیز ،مشکوک افراد کی تلاشی لینے پر چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج ،پولیس نے ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ دینہ اور چوکی انچارج ملک اعظم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ،پولیس نے ناکہ بندی کے دوران رکشہ ڈرائیور فیضان علی ولد جمیل اختر سکنہ طمئہ عجائب کو روکا اور تلاشی کے دوران اس سے 125گرام چرس برآمد کر لی اور دفعہ 9Bکے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

دوسری کاروائی میں پولیس تھانہ دینہ نے دارونِ گشت نکی کی جانب سے آنے والے مشکوک شخص محمد افضال ولد عبدالحمید سکنہ طمہ عجائب کو روکا اور تلاشی لینے پر اس سے 3بوتل شراب برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button