پنڈدادنخاناہم خبریں

سابق ناظم یوسی ساؤوال حاجی عبدالغفور نے چوہدری فواد حسین کی حمایت کا اعلان کر دیا

پنڈدادنخان کی مقامی سیاست میں چوہدری فواد حسین کی اہم کامیابی۔ حاجی عبدالغفور نے چوہدری فواد کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری فواد نے پنڈدادنخان کی مقامی سیاست میں اپنے رابطوں کو تیز تر کر دیا ہے ان رابطوں کا ثمر ملنا شروع ہو گیا ۔

پنڈدادنخان کی مقامی سیاست کی اہم ترین شخصیت سابق ناظم یونین کونسل ساوؤال صدر سی بی اے یونین غریبوال فیکٹری حاجی عبدالغفور نے چوہدری فواد حسین رہنما پی ٹی آئی کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔ ان دونوں رہنماؤں کو قریب لانے میں سابقہ جنرل کونسلر یونین کونسل ساوؤال چوہدری یونس گوندل نے اہم کردار ادا کیا ۔

تینوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئئے کہا کہ اس اتحاد کا مقصد علاقائی سیاست میں مثبت تبدیلی لانا ہے اور تحصیل کے مسائل کے حل کے لیے اپنی آواز کو زیادہ موثر بنانا ہے ، چوہدری فواد نے حاجی عبدالغفور اور یونس گوندل کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی اس اتحاد کے بہت مثبت اثرات سامنے آئیں گے ۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ چوہدری عبدالغفور کی حمایت کے بعد اس حلقے میں چوہدری فواد حسین کی پوزیشین مزید بہتر ہوگی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button