جہلم

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر توصیف بیگ کی سٹیشن کمانڈر جہلم برگیڈئیر وقار سے ملاقات

جہلم: حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کے صدر توصیف بیگ کی سٹیشن کمانڈر جہلم برگیڈئیر وقار سے ملاقات ،ملاقات میں سوسائٹی کے کنٹونمنٹ ایریا میں کردار پر بات ہوئی جس میں کنٹونمنٹ ایریا میں واقعہ سکولز کے بچوں و عوام الناس میں روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی و شعور کے اقدامات و فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی۔ برگیڈیئر وقار نے سوسائٹی کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور ساتھ کہا کہ اس نیک مقصد میں جہلم سٹیشن ہیڈکوارٹر آپ کے ساتھ ہے اور ہمارا تعاون سوسائٹی کے ساتھ شاملِ حال رہے گا۔سوسائٹی جلد کنٹونمنٹ ایریا میں بھی فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی تاکہ ہم اپنی نئی نسل کو شعور و آگاہی دے سکیں اور جی ٹی روڈ کا جو علاقہ کنٹونمنٹ ایریا میں آتا ہے وہاں بھی روڈ سیفٹی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کئے جاسکیں۔حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی پہلے ہی این ایچ اے ‘ موٹروے پولیس اور جہلم ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ روڈ سیفٹی کے شعور و آگہی میں مفاہمت موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button