جہلم

ضلع جہلم میں قائم اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والی لیبر کی خرید و فروخت کا انکشاف

جہلم: ضلع بھر میں قائم اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والی لیبر کی خرید و فروخت کا انکشاف، شہری حلقوں کا سپریم کورٹ اور وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھرمیں قائم اینٹوں کے بیشتر بھٹوں میں کام کرنے والی لیبر جسے پتھیرا کہا جاتا ہے کو بھٹہ مالکان خریدتے ہیں اور مزدوروں کے بچوں کو پڑھنے لکھنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی ، انہیں جو پیشگی رقوم اور معاوضہ ادا کیا جاتا ہے وہ واپس نہ کرنے پر بھٹہ مالکان ان مزدوروں کو دوسرے بھٹوں پر فروخت کردیتے ہیں۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ بھٹوں پر کام کرنے والی لیبر کا اندراج سوشل ویلفیئر ، ای او بی آئی اور محکمہ لیبر سمیت کسی سرکاری وفتر میں ان کا اندراج نہیں ، سابقہ دور میں سپریم کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو بھٹہ مزدوروں کے حقوق کی ادائیگی کے لئے کارروائیاں کرنے کا حکم دیاتھا۔

ضلعی انتظامیہ نے پولیس افسران کے ہمراہ بھرپور کارروائیاں کی تھیں لیکن جیسے ہی معاملہ ٹھنڈا ہوا تو ضلعی حکام نے بھٹہ خشت پر کارروائیاں روک دیں جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر لاقانونیت کی انتہاہو چکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button