جہلم

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود کا دورہ جہلم، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود کا دورہ جہلم، کمشنر راولپنڈی نے ڈی سی دفتر جہلم ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان سے آن لائن پورٹل پر بریفنگ حاصل کی۔

ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں حکومتی اہداف کو مکمل کرنے تمام سکیموں پر کام جاری ہے۔ پراونشل ہائی وے کے 09، پراونشل بلڈنگز کے 08،لوکل گورنمنٹ کا 01، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 09، اریگیشن کا 01، سمال ڈیم ایک، سپورٹس کے 3، اثار قدیمہ کے 2 جاری منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے سے جاری متعدد منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے جبکہ مجوئی طور پر اے ڈی پی کی سکیموں کے تحت 45 پروجیکٹس ،کیونٹی ڈولپمنٹ کے22سپیشل پیکج کے17،ایس ڈی جی کے87منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سکیمیں،دیہی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے سکیمیں، ایس اے پی کی سکیمیں، میونسپل سروسز کی سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے ۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود نے تمام ترقیاتی کاموں کا آن لائن پورٹل پر جائزہ لیا اور متعلقہ ایکسین سے کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر ہر گز نا سمجھوتہ کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں محکمہ ہیلتھ، فارسٹ، ریونیو اور دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔بعد ازاں انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال سے کورونا وائرس کی روک تھام،انسداد پولیو و ڈینگی اقدامات بارے بریفنگ حاصل کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر شاہد افتخار بخاری نے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ زراعت کی کارکردگی بارے تفصیلات فراہم کیں۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے سال 2021 کے لئے پودوں کے اہداف بارے بتایا، جہلم میں رواں سال 20 لاکھ پودے لگانے کے لئے پلان دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button