سابق نائب ناظم کی دوکان سے گندم کی چوری کی کوشش، نامعلوم چور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار

0

دینہ: سابق نائب ناظم کی دوکان سے نامعلوم چور گندم چوری کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ،پولیس سٹی چوکی دینہ نے موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر رپورٹ درج کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ سٹی کے سابق نائب ناظم ملک وقار احمد کی غلہ منڈی جی ٹی روڈ پر واقع گندم کی دوکان سے نامعلوم چور گندم کی بوری چوری کر کے موٹر سائیکل پر لے جا رہا تھا کہ دوکان مالک نے دیکھ لیا اور شور مچانے اور پیچھا کرنے پر چور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

مالک ملک وقار کے مطابق کئی دنوں سے گندم چوری کا سلسلہ جاری تھا اور تقریباً 3لاکھ تک کی گندم چوری ہو چکی ہے ،پولیس سٹی چوکی دینہ نے مالک دوکان کی درخواست پر موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر رپورٹ درج کر لی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.