دینہ

دینہ میں اوور ہیڈبرج نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو روڈ کراس کرنے کیلئے سخت مشکلات کا سامنا

دینہ: جی ٹی روڈ دینہ پر اوور ہیڈ برج نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو روڈ کراس کرنے لے لیے سخت مشکلات کا سامنا ،کئی بار حادثات رونما ہو چکے جس کی وجہ سے کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،ایک بار منظور ہونے والا منصوبہ پھر تعطل کا شکار ،عوام الناس کا اعلی حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر مین جی ٹی روڈ پر اوور ہیڈ برج کی سہولت میسر نہیں جس کی وجہ سے دیہاتوں سے آنے والے مرد و خواتین بچوں کو جی ٹی روڈ کراس کرنے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،شہر کی حدود ہونے کے باوجود جی ٹی روڈ پر گاڑیاں انتہائی تیز رفتاری سے گزرتی ہیں جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں ،ان حادثات کے نتیجے میں کئی افراد اپنی جانوں کو گنوا بیٹھے ہیں ،اوور ہیڈ برج کا منصوبہ ایک بار منظوری کے باوجود تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔

دینہ شہر کی عوام کا یہ ایک درینہ مطالبہ ہے جس کا الیکشن میں کئی بار وعدہ بھی ہو چکا ہے لیکن وعدہ اب تک وفا نہ ہو سکا ،عوام الناس نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button