آئی سی آئی انتظامیہ نے کھیوڑہ شہر کی واٹر سپلائی کے لئے 2 ہیوی جنریٹر گفٹ کر دیئے

0

کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ملک فیصل عباس وائس چیئرمین ملک شوکت حیات کی محنتیں رنگ لے آئیں، آئی سی آئی انتظامیہ نے کھیوڑہ شہر کی واٹر سپلائی کے لیے دو ہیوی جنریٹر گفٹ کیے، چیئرمین ملک فیصل عباس وائس چیئرمین ملک شوکت حیات چیف آفیسر چوہدری ارباب اور آئی سی آئی سوڈا ایش کے جی ایم محمد عمر مشتاق ایچ آر منیجر رضوان عزیز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

ایگریمنٹ کے مطابق جنریٹر کی مکمل فٹنگ کمشنگ اور تاحیات ریپرنگ کا کام آئی سی آئی کے بذمہ ہو گا، ہیوی جنریٹر کا ایگریمنٹ کرنے پر چیئرمین وائس چیئرمین و ممبران و سماجی شخصیات نے آئی سی آئی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ملک فیصل عباس وائس چیئرمین ملک شوکت حیات نے آئی سی آئی سوڈا ایش کے جی ایم عمرمشتاق منیجر ایڈمین اینڈ ایچ آر رضوان عزیز سے ڈیمانڈ کی ہوئی تھی کہ شہر میں واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں بیلہ اور کھیوڑہ بلدیہ بوسٹر پر دو عدد جنریٹر کی اشد ضرورت ہے جس پر جی ایم عمرمشتاق منیجر ایڈمین اینڈ ایچ آر رضوان عزیزنے آئی سی آئی آفس میں میٹنگ کی اور کھیوڑہ شہر کو دو عدد ہیوی جنریٹر دینے کا اعلان کیا اور چیئرمین ملک فیصل عباس وائس چیئرمین ملک شوکت حیات چیف آفیسر چوہدری ارباب اور آئی سی آئی سوڈا ایش کے جی ایم محمد عمر مشتاق ایچ آر منیجر رضوان عزیز کے درمیان ایگریمنٹ ہوا۔

ایگریمنٹ کے مطابق ایک جنریٹر بیلہ اور دوسرا بلدیہ بوسٹر کھیوڑہ میں فٹ کیا جائے اور جنریٹر کی فٹنگ کمشنگ اور تا حیات ریپرنگ آئی سی آئی کے ذمہ ہو گی اور آئل میونسپل کمیٹی کے ذمہ ہو گی آئی سی آئی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ میں چیئرمین وائس چیئرمین و دیگر ممبران سٹاف میونسپل کمیٹی اور شہر کی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

جی ایم محمد عمر مشتاق ایچ آر منیجر رضوان عزیز نے چیئرمین وائس چیئرمین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیااور یقین دلایا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی کھیوڑہ شہر کی تعمیروترقی کے لیے ہم کردار ادا کرتے رہیں گے اور اس موقع پر چیئرمین ملک فیصل عباس وائس چیئرمین ملک شوکت حیات نے آئی سی آئی مینجمنٹ کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.