سوہاوہاہم خبریں

لدھڑ گروپ سے کوئی رابطہ نہیں، ایم این اے کا الیکشن لڑوں گا۔ چوہدری ثقلین

سوہاوہ/پڑی درویزہ: لدھڑ گروپ سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہے، میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑکر شاندار کامیابی حاصل کروں گا ۔ ضلع جہلم کے عوام کے ساتھ میرا جینا مرنا ہے اور وہ مجھے بالکل مایوس نہیں کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد ثقلین نے سوہاوہ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف یا ان کے لدھڑ گروپ سے کسی قسم کا سیاسی رابطہ نہیں ہے ۔ مخالفین کا پروپیگنڈہ ہے وہ جس کی مکمل تردید کرتے ہیں ۔ وہ کر رہے تھے ۔

انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ وہ تنہا پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے الیکشن میں حصہ لیں گے اور شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل سوہاوہ اور دیگر علاقے سخت پسماندہ ہیں اور وہ اس علاقوں کے پسے ہوئے عوام سے پیار کرتے ہیں وہی ان کا ہدف ہیں ۔ انہیں پورا یقین ہے کہ تحصیل سوہاوہ اور ضلع جہلم کے عوام انہیں بالکل مایوس نہیں کریں گے جیسا کہ پہلے بھی عوام نے انکا بھر پور ساتھ دیا ہے۔

جب ان سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس وقت حلقہ میں چوہدری زاہد اختر اور چوہدری بشارت وحید دو بہترین کارکن ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کی قیادت جس کو ٹکٹ دے گی وہ اس کی بھر پور حمایت کریں گے اور کامیابی لیے مدد کریں گے ۔

چوہدری محمد ثقلین نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایک دفعہ پھر کامیاب ہو کر تحصیل اور ضلع میں ادھورے ترقیاتی منصوبے مکمل کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button