فواد چوہدری کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا فیصلہ

0

جہلم: وزیراطلاعات فواد چوہدری کو وزیراطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی دیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی جس کے بعد ان سے وزارت اطلاعات واپس لینے کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔ فواد چوہدری کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ فواد چوہدری کے بعد فردوس عاشق اعوان کو مشیر اطلاعات نامزد کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ خزانہ اور وزیرِ پٹرولیم کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اب مزید وزراء سے بھی ان کے قلمدان واپس لیے جارہے ہیں اور وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔

فواد چوہدری پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر ضلع جہلم کے حلقہ این اے 67 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور انہیں وزارتِ اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تاہم اب وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے دوران انہیں بھی اطلاعات کی وزارت واپس لے انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.