سی ای او ایجوکیشن جہلم کا ڈومیلی کے مختلف سکولوں کا دورہ، سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا

0

ڈومیلی: چیف ایگزیکٹو آفیسر جہلم محمد معروف چوہدری نے گورنمنٹ ہائی سکول ڈومیلی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈھوک عبداللہ سمیت دیگر سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت سکولوں میں صفائی ستھرائی پینے کا صاف پانی کی فراہمی، واش روزم کی صفائی کیساتھ ساتھ دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

سی ای او ایجوکیشن نے مختلف کلاس رومز میں جاکر بچوں سے ملے اور ہیڈ ٹیچرز سے کلین گرین مہم، ایگزام ایمرجنسی اور دیگر پروگرامز کے بارے میں تفصیلات لی۔ اس موقع پرانہوں نے تمام سکولوں میں کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت کئے گئے اقدامات کو زبردست سراہااور ہیڈ ٹیچرز اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.