جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، گلی محلوں میں پانی کھڑا ہوگیا

جہلم: موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے،گلیوں محلوں میں پانی کھڑا ہوگیا، شاندارچوک ، اولڈ جی ٹی روڈ، کمیلا روڈ، ضلع کچہری سمیت دیگر علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارش ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی تو آگئی ، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

میونسپل کارپوریشن کے سینٹری ورکرز اپنے صفائی کے فرائض انجام دیتے رہے ، ساتھ ساتھ کورونا اور ڈینگی کے خاتمے کے لئے صفائی و آگاہی مہم بھی زور شور سے جاری رہی۔

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک زاہد خلیل کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے سینٹری ورکرز نے موسلادھار بارش کے دوران شہر کے گلی ، محلوں کی نالیوں ، نالوںکی صفائی کا کام نہ ہو سکا جس کیوجہ سے شہر کی سڑکیں بارشی پانی کیوجہ سے جھیل کی منظر کشی کر رہی ہیں۔

شہریوں نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں موجود نالوں کی صفائی کے لئے فنڈز جاری کروائے جائیں تاکہ شہری بارشوں کے موسم میں مشکلات سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button