دینہاہم خبریں

دینہ میں تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گئی، 2 افراد شدید زخمی

دینہ: جی ٹی روڈ چک اکا پر تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گئی ،2افراد شدید زخمی ،ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ چک اکا کے مقام پر راولپنڈی جانے والی تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے جی ٹی روڈ پر اُلٹ گئی جس سے کار میں سوار بلال ولد عنصر عمر 20سال اور زبیر ولد امتیاز عمر 21سال شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122نے پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچا یا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button