سوہاوہاہم خبریں

موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122 کا ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے عملی مظاہرہ

سوہاوہ: نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے جی ٹی روڈ پر موک ایکسرسائز کا مظاہرہ کیا جس میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو ، تحصیل انتظامیہ نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122جہلم کی ٹیم اور موٹر وے پولیس کے باہمی تعاون سے جی ٹی روڈ سوہاوہ پر آئل ٹینکر سے لگنے والی آگ پر فرضی مشق کا اہتمام کیا گیا ،ریسکیو 1122کے جانباز فائر فائٹر زنے محمد احسان ریسکیو اینڈسیفٹی آفیسر کی زیر نگرانی قیادت میں کم ترین وقت میں آئل ٹینکر کو لگی فرضی آگ کو بجھانے کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

اس مشق میں ڈی ایس پی موٹر وے پولیس حافظ نعمان احمد اور دیگر موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،اس مشق کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا کہ ایسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122سے رابطہ کرنا اولین ترجیح ہے اور اس موقع پر کون سے حفاظتی اقدامات ضروری ہوتے ہیں کہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

ڈی ایس پی سوہاوہ حافظ نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی آئل ٹینکر کو حادثہ پیش آنے کی صورت میں بروقت ریسکیو آپریشن کا عملی مظاہرہ کرنا ہے اور عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ کیسے حادثہ کی صورت میں جائے حادثہ سے دور رہنا ہے۔

انہوں نے کہا موک ایکسرسائز میں ریسکیو سروس اور تحصیل انتظامیہ نے شرکت کی اور ریسکیو کا عملی مظاہرہ کیا ۔

موک ایکسرسائز میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجاز ، چیئر مین میونسپل کمیٹی راجہ شارق رزاق اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button