جہلماہم خبریں

ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔ عمر افتخار شیرازی

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کرنے اور روزانہ کی انسپکشن کو بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ آٹا، چینی، فروٹ و سبزی اور دیگر اشیاء خوردونووش کے ریٹس کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے اور ناقص کارکردگی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جواب طلبی بھی کر لی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ سہولت بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور ریٹس کو باقاعدگی سے چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سہولت ایپ پر تصاویر کو بھی اپ لوڈ کریں۔ انہوں نے ایگریکلچر افسران کو کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی آکشن پرائس اور ریٹیل پرائس میں 20 فیصد سے زیادہ کا فرق نہیں ہونا چاہیے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو حکومتی احکامات کے مطابق شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے، ریٹ لسٹ پر عملد درآمد کرنے آٹا، چینی اور دیگر اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے، پرائس فکسیشن کے عمل کو شفاف بنانے، فروٹ، سبزی اور پولٹری کو ریٹس کے کنٹرول کرنے سے متعلق بھی تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے دکاندار جو بار بار خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے انکے خلاف ایف آئی آر درج کر کہ جیل میں ڈالا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button