دینہ

ملک بھر کی طرح دینہ میں بھی 71واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

دینہ: پاکستان لازوال قربانیوں سے حاصل ہوا ،جشن آزادی کے موقع پر عہد کریں کہ ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،آج کا دن بڑی اہمیت کا حامل ہے دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی دینہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عنبر گیلانی نے کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے آباو اجداد کی لازال قربانیوں کی وجہ سے ہمیں آزادی جیسی نعمت ملی ،اب بھی ملک مسائل کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے ہم سب کو مل جل کر ملک کی خوشحالی کے لئے کردار اداکرنا ہو گا۔

اس موقع پر چیئر مین میونسپل کمیٹی دینہ میاں محمد عاشق نے کہا کہ 14اگست کو پاکستان معرض وجود میں آیا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں عوام شعور رکھتی ہے بلدیہ دینہ نے دیڑھ سال کی مدت میں لازوال ترقیاتی کام کیئے ۔اس موقع پر صبح سائرن بجائے گئے اور پرچم کشائی چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عاشق اور اسسٹنٹ کمشنر عنبر گیلانی نے کی ،پرچم کشائی کے بعد مختلف سکولوں کے بچوں نے تقریریں کی،فردوس اکیڈمی دینہ کے خصوصی بچوں نے ملی نغمے پر بہترین پرفامنس پیش کی ۔

تقریب میں کونسلرز سمیت ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد اکرم ،ڈپٹی ڈی او دینہ محترمہ ثمرین اختر ،ڈپٹی ڈی او راؤ عبدالکریم ،محمد آفتاب انفورسمنٹ انسپکٹر بلدیہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریب میں اول ،دوئم اور سوئم آنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے ،آخر میں آزادی کیک بھی کاٹا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button