جہلم

ایگزیکٹیو ممبر جہلم چیمبرآف کامرس سرفراز ملک آئی ٹی ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر، ٹیچرز یونین کی مبارکباد

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹیو ممبر و منیجنگ ڈائریکٹر SLSکالج سرفراز ملک کو جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹیوں آئی ٹی ایجوکیشن، ہسٹری اور Incredible Jhelum کا چیئرمین بننے پر چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین اشفاق حیدر اور ضلعی صدر PEA احسان شاکر نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز ملک 20سالوں سے شعبہ تعلیم میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، انہوں نے جہلم کا نام دنیا بھر میں مزیدروشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی سفارش پرضلع جہلم کو دنیا میں مزید متعارف کرانے کیلئے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی Incredible Jhelum بنائی گئی ۔ سرفراز ملک کی ہی کاوشوں سے پچھلے سال پرتگال سے ایک فارن وفد جہلم آیا ان کو قلعہ روہتاس ، کھیوڑہ سالٹ مائن، الگزینڈر مونومنٹ، SLSکالج، ڈی سی آفس اور جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وزٹ کرایا گیا۔

سرفراز ملک اس وفد کے فوکل پرسن تھے ا نہوں نے ان کی ملاقاتیں گورنر پنجاب، سپیکرپنجاب اسمبلی، سپیکر قومی اسمبلی، صدر آزادجموں کشمیر، متعدد وفاقی و صوبائی وزراء اور صدورپنجاب کے چمبرز آف کامرس سے کرائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے دفاع کی بات ہو یانشان حید ر کی، بات ہو سائنس و ٹیکنالوجی کی یاشعبہ ء تعلیم کی ، بات ہو صحافیوںاور کالم نگاروں کی یا ادیبوں اور شاعروں کی، بات ہو کھلاڑیوں کی یا تاریخی مقامات کی ، بات ہو نمک کی یا درس و تدریس کی کی غرض کہ کوئی شعبہ ء زندگی ایسا نہیں جس میں جہلم کا ذہین و غیور ستارہ نہ چمک رہا ہو۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں وہ ہر شعبہ زند گی میں نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ہم جہلم کی ترقی کیلئے سرفرازملک جیسی تمام شخصیات اور فلاحی اداروںکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر سطح پر جہلم کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button