جہلم

پلانٹ فار پاکستان مہم سرسبز و شاداب پاکستان کی بنیاد ہے۔ سدھیر مغل

جہلم: ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل نے کہا ہے کہ پلانٹ فار پاکستان مہم سرسبز و شاداب پاکستان کی بنیاد ہے ، سبزے سے لہلہاتا پاکستان وزیراعظم پاکستان عمران خان کا درینہ خواب ہے، جسکی تکمیل کے لئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں شہریوں کو چاہیے کہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، اپنے علاقوں کی کھلی جگہوں ، خالی پلاٹوں سمیت پبلک مقامات اور سڑکوں کے اردگرد پودے لگا کر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اس قومی مہم کو بہترین انداز میں اجاگر کرتے ہوئے شہریوں میں شجرکاری کی اہمیت سے واقفیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کا ہر فرد اس مہم میں اپنا مخصوص کردار ادا کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شجرکاری کرے ، سرسبز و شاداب پاکستان وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دریرنہ خواب ہے کہ ملک کے کونے کونے میں کثیر تعداد میں پھلدار ، پھولدار، سایہ دار پودے لگائے جا ئیں ، اس لئے ہم سب پریہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس مہم کے تحت معاشرے کا ہرفرد اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے شجرکاری مہم میں بھرپور طریقے سے شرکت کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button