ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والے چوروں اور ڈاکوؤں کو حساب دینا ہوگا۔ فواد چوہدری

پی ایم ڈی سی کھیوڑہ اہلیان کھیوڑہ کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے ۔ غلام سرور

0

کھیوڑہ: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بیرون ممالک سے قرضوں کی بجائے بیرونی سرمایہ کاری پر یقین رکھتی ہے ‘سعودی عرب پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری پر دلچسپی رکھتا ہے ‘سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرفواد چوہدری نے آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ کی جانب سے کھیوڑہ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کے حصول کے لئے دیئے گئے جنرریٹرز کی کھیوڑہ میں افتتاحی تقریب کے موقع پر اور سپیریئر کالج پنڈ دادنخان کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن حلقہ پی پی27؛ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فواد چوہدری اور سرور خان کو نوٹس جاری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ موجودہ حکومت شفافیت اور خوداحتسابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ‘احتساب کا عمل بھی جاری ہے آنے والے دنوں میں احتساب کا عمل مزید تیز ہوگا‘ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والے چوروں اور ڈاکوؤں کو حساب دینا ہوگا ‘اسحاق ڈاراینڈ کمپنی نے عوام کا جو پیسہ کھایا ہے وہ ہر صورت واپس لائیں گے پاکستان کی 20کروڑ عوام بھی یہ ہی چاہتی ہے ‘جہلم‘ پنڈ دادنخان ‘کھیوڑہ اور دیگر علاقوں میں عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے ساتھ تعمیر ترقی کے نئے منصوبوں کے جال بچھا ئیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بیرون ممالک سے قرض لینے کی بجائے بیرون سرمایہ کاری پر زور دے رہی ہے ‘وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی حکومت کا اعلی سطحی وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کی غرض سے آیا اور بہت سے شعبوں میں بات چیت ہوئی ہے ‘سعودی عرب نے گوادر میں آئل ریفانئرری لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا ایم او یو جلد سائن کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری پر دلچسپی رکھتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے عوام کے ساتھ جتنے بھی وعدے کیے ہیں وہ پورے کیے جائیں گے ‘موجودہ حکومت نے 35سال کا گند صاف کرنا ہے اس کے لئے 35دن کافی نہیں ہیں ‘ہمارے کارکردگی کھلی کتا ب کی مانند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا اور لوٹی ہوئی دولت واپس خزانے میں جائے گی تو اسی سے عوام کی تسلی ہوگی ۔ مشرف دور میں ملک کا مجموعی قرضہ 6ٹریلین ‘زرداری دور میں غیر ملکی قرضہ 13ٹریلین اور نواز دور میں غیر ملکی قرضہ 28ٹریلین تک جا پہنچا ہے ۔ موجودہ حکومت کاروباری دوست حکومت ہے ‘کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اچھا ماحول فراہم کررہے ہیں ‘جب ملک میں کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی تو ملک کی معیشت پر اسکے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

دریں اثناء وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کھیوڑہ اہلیان کھیوڑہ کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.