جہلم

جہلم میں کالج کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک شخص شدید زخمی

جہلم: جی ٹی روڈ نزد انٹرکالج کے پاس کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص زخمی ہو گیا۔

محمد اویس ولد محمد اکرم 22سالہ نوجوان موٹر سائیکل پر جہلم سے راولپنڈی سائیڈ کی طرف جا رہا تھا کہ تیزرفتار کار نے پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔

ریسکیو 1122 نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button