جہلم

جہلم سمیت پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں میں سے پکی کلاس کو یکسر ختم کر دیا گیا

جہلم: نئے پاکستان کے پرائمری سکولوں میں تبدیلی ، جہلم سمیت پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں میں سے پکی کلاس کو یکسر ختم کر دیا گیا ، جبکہ کچی کلاس کو ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا درجہ دیدیا گیا ہے جس کے بعد سیدھا پہلی جماعت میں ترقی دے دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سکو ل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے سکولوں میں کچی کلاس کو ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا درجہ دے دیا ہے۔
اس سے قبل بچوں کوکچی اور پکی کلاس میں قاعدہ پڑھایا جاتا تھا.اب ای سی ای رومز کے قیام کے بعد بچوں کو گرافکس کی مدد سے پڑھایا جائے گا۔ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے بعد طالبعلم کو اول جماعت میں ترقی دے دی جائیگی ۔
اس حوالے سے اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام سے قبل سکولوں میں کچی اور ای سی ای کلاسز الگ الگ حیثیت میں کام کر رہی تھیں .جدیدکلاس رومز کے قیام سے بچوں کیلئے ہندسوں، الفابیٹک، جانوروں اور رنگوں کی پہچان آسان ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں مزید ای سی ای رومز بنانے اور طلبہ کو پڑھانے کیلئے یونیسف محکمہ سکول ایجوکیشن کو خصوصی کٹس بھی فراہم کرے گا اور اساتذہ کو تربیت بھی دے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button