جہلم

پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

جہلم: پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد PATکی قیادت اور کارکنان کو آنے والے بلدیاتی الیکشن اور اپنی تنظیمات اور کارکنان کو معاشرے میں عوامی کردار ادا کرنے کے قابل بنانا تھا۔
اس کیمپ میں پروفیسر سلیم احمد چوہدری (مرکزی نائب ناظم اعلٰی تنظیمات) تحریک منہاج القرآن نے خصوصی شرکت کی جبکہ بطور ٹرینر عارف چوہدری(مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشنPAT)، قاضی شفیق (صدر PATشمالی پنجاب)، زین العابدین (جنرل سیکرٹری) منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب، حافظ نذیر احمد( صدر PATراولپنڈی)، غلام علی خان( سیکرٹری انفارمیشن) PATشمالی پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔
اس کے علاوہ PATکی ضلع قیادت نے ذوالفقار علی چشتی(صدرPATجہلم) کی قیادت میں شرکت کی اور تمام تحصیلات اور پی پی حلقہ جات کے نمائندگان کے علاوہ جملہ فورمز کے قائدین اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر عارف چوہدری نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ کا نیا نظام ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن کے قریب ترین ہے جس کی وجہ سے PAT نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت قائدین اور کارکنان کی تربیت کرکے تیار کیا جا رہا ہے۔ قاضی شفیق نے پرسنیلٹی گرومنگ پر اپنا لیکچر دیا۔
حافظ نذیر احمد نے قیادت کے اوصاف پر بات کی، غلام علی خان نے میڈیا اور زین العابدین نے سوشل میڈیا کے حوالے سے شرکاء کو بریف کیا۔اس کے علاوہ کارکن سازی اور تنظیم سازی کے حوالے سے جلد اور تیز رفتار سے کام کرنے کے حوالے سے بھی اہداف کا تعین کیا گیا۔
بعد ازاں میڈیا کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ PAT آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ اس نظام کے تحت تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ موجودہ حکومت نے اپنی الیکشن کمپین میں ہر جگہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ایک ماہ کے اندر دلانے کی بات کی جبکہ حکومت میں آنے کے عملی طور پر کچھ کرنے کے بجائے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی ضمانت اس نظام کے منہ طمانچہ ہے جو طاقتور کی بری جبکہ کمزور کو انصاف کیلئے غیر معینہ مدت ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button