پنڈدادنخان

چیئرمین یونین کونسل پنڈی سید پور چوہدری محمد اسلم مارتھ کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے

پنڈدادنخان: چیئرمین یونین کونسل پنڈی سید پور چوہدری محمد اسلم مارتھ کے چھوٹے بھائی چوہدری اکرم مارتھ جو کہ منڈی بہاؤالدین میں وکالت کے شعبہ سے منسلک تھے رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں سگھر پور تحصیل پنڈدادنخان میں6فروری بروز منگل کوصبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔

چوہدری اکرم مارتھ نہایت ملنسار اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے مرحوم عامر مارتھ ڈائریکٹر نیب کے سسروقاص اسلم مارتھ اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلااعتزاز اسلم مارتھ اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ کے انکل تھے، چوہدری محمد اکرم مارتھ ایڈووکیٹ ممبر بار ایسوسی ایشن اور میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین کے وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button