جہلم

ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں پڑھے لکھے قیدیوں کیلئے کمپیوٹر کلاسز کا اجراء

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں پڑھے لکھے قیدیوں کیلئے کمپیوٹر کلاسز کا اجراء ہو گیا ہے۔

ان خیالات کااظہار سپرٹینڈنٹ جیل فرخ سلطان نارو نے آج جیل میں کی گئی اصلاحات اور قیدیوں کو معاشرے کا ایک کام اور ذمہ دار فرد بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات بتاتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں پڑھے لکھے نوجوان قیدیوں کیلئے کمپیوٹر کی کلاسز کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے جس سے یہ نوجوان مستفید ہو کر معاشرے میں جا کر ایک کارآمد شہری بن سکیں گے۔اس موقع پر انجینئر حافظ سرفراز احمد،محمد اشرف چغتائی بھی موجود تھے۔

فرخ سلطان نارو نے کہا کہ حکومت پنجاب پنجاب کی تمام جیلوں میں تمام بہتر ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے جبکہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت قیدیوں میں ناظرہ تعلیم ،نماز اور حفظ قرآن جیسے اقدامات کر کے ان کو اصلاح کی جانب راغب کررہے ہیں تاکہ یہ یہاں سے جا کر یہ معاشرے کے اچھے شہری بن سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ذہنوں سے برائیوں کا خاتمہ کرنے کیلئے ان کا شعور بیدار کیا جارہا ہے جس کیلئے ان کو نصابی کتب بھی فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ اپنے فارغ وقت میں اپنی پڑھائی کے تسلسل کو جاری رکھیں اور یہ اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب آپ کی نیت ٹھیک ہو اور قیدی جو کہ کسی مجبوری اور مشکل حالات کاشکار ہو کر یہاں آتا ہے اس کو اس طرف لگا کر اسے مجرم بننے کی بجائے اچھا انسان بنانا ہمارے فرائض میں شامل ہے جسے ہم یقینا پورا کریںگے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button