جہلم

مسلم لیگ (ق) کی قیادت پر کارکنوں کا اعتماد ق لیگ کی کامیابی کا راز ہے۔ چوہدری محمد عارف

جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر چوہدری محمد عارف نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین کا مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی کا صدر پنجاب بلا مقابلہ منتخب ہونے سے پارٹی مضبوط ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامل علی آغا کو پنجاب کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) کی قیادت پر کارکنوں کا اعتماد مسلم لیگ (ق) کی کامیابی کا راز ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) واحد سیاسی جماعت ہے جس کے اندر مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد کیا جاتا ہے، مرکز اور صوبائی انتخابات کے بعد صوبوں ، ڈویژن ، ضلع ، تحصیل اور پھر یونین کونسلز میں بھی انتخابات کروائے جائیں گے اور جمہوری طریقے کو مد نظر رکھتے ہوئے کارکنوں کی سرپرستی جارکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو ایک قومی لیڈر میں ہونی چاہیے، چوہدری برادران ملک میں نظریاتی سیاست کے حامی اور کارکنوں کے لئے سرمایہ افتخار ہیں ، پاکستان مسلم لیگ کی قیادت پاکستانیت اور جمہوری اقدار کی علمدار ہے ، چوہدری برادران ملک میں نظریاتی سیاست کے حامی اور کارکنوں کے لئے سرمایہ افتخار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب دور اقتدار پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار دور تھا، چوہدری پرویز الٰہی نے دور اقتدار میں جو منصوبے متعارف کروائے ان کی ماضی اور حال میں مثال نہیں ملتی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button