کھیوڑہ

نواز شریف دلوں کے وزیراعظم ہیں، لیگی شیر 25 جولائی کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ مرزا جواد

کھیوڑہ: پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ کھیوڑہ کے نوجوان کارکن مرزا جواد نے کہا ہے کہ نواز شریف دلوں کے وزیراعظم ہیں، لیگی شیر 25 جولائی کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ضلع جہلم اور کھیوڑہ میں جو ترقی پانچ سال میں ھوئی اس کی مثال نہیں ملتی ہے، نواز شریف کی طرف سے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ عوام سمجھ چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ مرزا جواد نے کہا کہ انشاء اللہ حلقہ کی عوام راجہ مطلوب مہدی اور حاجی ناصر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گی ۔ن لیگ نے خدمت کی سیاست کی ہے، عوام مسلم لیگ ن کا انتخاب کر کے اپنا کرداد ادا کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں کھیوڑہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں ن لیگ نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، عوام ن لیگ کا ساتھ دیں اور مسلم لیگی امیدواروں کو کامیاب کروائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button