یوسی جلالپورشریف مسائلستان میں تبدیل، گلیاں جوہڑوں اور تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں

0

دھریالہ جالپ (حاجی ریاض احمد سے) یونین کونسل جلالپور شریف مسائلستان بنی ہوئی ہے۔ تاریخی قصبہ جلالپور شریف کی گلیاں جوہڑوں اور تالابوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل جلالپور شریف اس وقت صحت و صفائی کے گھمبیر مسائل سے گزر رہی ہے۔ تاریخی قصبہ جلالپور شریف کی گلیاں جوہڑوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ہر طرف ترقیاتی کاموں کے دعوے دار یونین کونسل جلالپور شریف کے چیئرمین نے غریب اور لاچار لوگوں کی گلیاں بنوانے سے راہ فرار اختیار کر لی ہے۔ دور دراز سے آنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محلہ مشرقی میں مین گلی جس سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو ہر وقت گزر رہتا ہے وہ صرف اور صرف انتظامیہ کی اہلی اور اقربا پروری کی وجہ سے نہ بنائی گئی ہے اور نہ ہی صفائی کروا رہے ہیں جس سے روزانہ کوئی نہ کوئی بچہ کیچڑ میں گر کر اپنی وردی گندی کر لیتا ہے اور زیادہ تر تو بزرگوں کیلئے اس گلی سے گزرنا محال ہو گیا ہے ۔ گلیوں میں ہر وقت گندا پانی اور کیچڑ رہتا ہے جس سے گرمیاں آتے ہی مکھی اور مچھروں کی نشوونما ہو رہی ہے ۔

سینٹری انسپکٹر رورل ہیلتھ سنٹر کی عدم توجہی اورواٹر سپلائی یوزر کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے پوری یونین کونسل جلالپورشریف میں صفائی کا انتظام نہ ہے ۔جبکہ حال ہی میں صاف دیہات پنجاب کے تحت بورڈ تو آویزاں کر دی گئے لیکن وہاں پر بھی گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

جلالپور شریف کی عوام اور مقامی سوشل تنظیموں کے نمائندوں نے ٹی ایم اے پنڈدادنخان ، چیئرمین یونین کونسل جلالپور شریف،یونین کونسل جلالپور شریف سے الیکشن 2018کیلئے امیدوار اور متعلقہ واٹر سپلائی یوزر کمیٹی کے چیئرمین سے گلیوں کی صفائی کاپر زور مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.