جہلم

چیئرمین اگیگا و ایپکا افتخار ڈھڈی کی قیادت میں اگیگا و ایپکا یونین کی قلم چھوڑ ہڑتال

جہلم: چیئرمین اگیگا و ایپکا افتخار ڈھڈی کی قیادت میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی، سائلین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اگیگا و ایپکا یونین کے ضلع بھر کے سینکڑوں ملازمین نے اپنے حقوق اور مطالبات کی منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کی ، احتجاج کی قیادت چیئرمین ایپکا یونین کے چیئرمین افتخار ڈھڈی نے کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ حکومت نے سوتیلی ماں جیسا سلوک اپنا رکھا ہے ، حکومت سرکاری ملازمین کے مطالبات منظور کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گااور کسی بھی قسم کے نقصان کی صورت میں حکومت ذمہ دارہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button