دینہ

چوہدری ناصر محمود وکالت کی ڈگری حاصل کر کے باقاعدہ شعبہ وکالت سے منسلک

دینہ: چوہدری ناصر محمود کے وکالت کی ڈگری کو پورا کرنے اور وکالت کے شعبہ کو جوائن کرنے پر پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ،تقریب میں سابق وائس چیئر پنجاب بار کونسل چوہدری محمد حسین سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ پوٹھہ پنڈوری میں چوہدری محمد مشتاق اور چوہدری ریاست کی جانب سے چوہدری ناصر محمود کو وکا لت کی ڈگری حاصل کرنے اور وکالت کا شعبہ جوائن کرنے پر ان کے اعزاز میں پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں سابق وائس چیئر پنجاب بار کونسل چوہدری محمد حسین،ایڈوکیٹ عمران علی طاہر،ایڈوکیٹ ضیاء الملک چوہدری،ایڈوکیٹ طاہر شاہ ،شیخ عاشق ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء برادری کے علاوہ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں مہمانوں نے چوہدری ناصر محمود کو وکالت کی ڈگری حاصل کرنے اور شعبہ وکالت جوائن کر نے پر مبارکباد دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button