محرم الحرام: یوم عاشورپر ضلع جہلم میں 31جلوس برآمد جبکہ 31مجالس کا انعقاد ہو گا

0

جہلم: یوم عاشور ضلع بھر میں علم ذوالجناح کے31 جلوس برآمدہونگے 31مجالس کا انعقاد ہوگا۔ یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات پانچ مقامات کو حساس قرار دیکر اے کیٹیگری میں شامل کیاگیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی نگرانی میں750پولیس اہلکار یوم عاشور پر سکیورٹی فرائض سرانجام دینگے،ضلع بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پابندی جبکہ موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی21 ستمبربروز جمعۃ المبارک کو یوم عاشور مذہبی عقیدت احترام کے ساتھ منایا جائیگا، ضلع بھر میں چھوٹے بڑے کل 31 جلوس نکالے جائینگے جبکہ 31مجالس منعقد ہونگی ۔جہلم شہر میں یوم عاشور پر چار مقامات سے جلوس برآمد ہونگے۔

ضلع بھر میں پانچ مقامات سگھر پور پنن وال گنبد والی مسجد پنڈدادنخان اور چک عبدالخالق کے مقامات کو حساس قرار دیاگیا ہے ان مقامات سے برآمد ہونے اور گزرنے والے جلوسوں کو اے کیٹگری میں رکھ کر نفری تعینات کی گئی ہے۔ یوم عاشور پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،کلوز سرکٹ کیمرے بھی مختلف مقامات پر نصب کردیئے گئے ہیں۔

یوم عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں750پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے، اس کے علاوہ ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکاڈ ،ریسکیو1122،کاونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار ڈیو ٹی سر انجام دیں گے۔ جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ نصب کیے گئے ہیں اس کے علاوہ جلوس میں داخل ہونے والے اشخاص کی بذریعہ میٹل ڈیٹکٹراور مقامی رضاکاروں کے ذریعے چیکنگ و تلاشی لی جائے گی ۔حساس مقامات پر جلوس کی طرف آنے والے راستوں ،گلیوںکو سکیورٹی کے پیش نظر خار دار تارلگا کر بند کر دیا گا۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹیںقائم کی گئیں ہیں جن کے مقصد ہر آنے والی مشکوک گاڑی اور افراد کی چیکنگ کرنا ہے جن اشخاص کا ضلع جہلم میں داخلی ممنوع ہے تو اس حکم پر سختی سے عمل درآ مد کیا جائے گا۔ قومی رضا اور مختار فورس کے جوان بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔کسی مشکو ک شخص یا شے کے بارے میں ریسکیو15،پولیس کنٹرول رو م نمبر05449270057اور پولیس ایکسچینج نمبر05449270058/60پر اطلاع دیں جو اس مقصد کے لیے 24گھنٹے مصروف عمل ہے۔

موبائل فون سروسز صبح 7بجے سے رات 12 بجے تک معطل رہے گی اسی طرح ڈبل سواری پر پابندی بھی برقرار رہے گی،ڈبل سواری میں صرف صحافیوں اور بزرگوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.