پنڈدادنخان

تحصیل آفس پنڈدادنخان میں آنے والے سائلین کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ رانا شاہد پرویز

پنڈدادنخان: تحصیل آفس پنڈدادنخان میں آنے والے سائلین کے مسائل جلد از جلد حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،محکمہ مال اراضی تقسیم کی درخواستوں کا کام مکمل کرنے کے لیے تمام عملہ متحرک ہے، تحصیل آفس میں آنے والے سائلین اپنے تما م کاغذات ہمراہ لائیں تاکہ معاملات حل کرنے میں آسانی ہو۔

ان خیالات کا اظہار تحصیل آفیس پنڈدادنخان میں حال ہی میں تعینات ہونے والے تحصیلدار اسسٹنٹ کلکٹر درجہ اول رانا شاہدپرویزنے میڈیا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں تعیناتی کے بعد میری بھرپور کوشش ہے کہ تحصیل آفیس میں آنے والے سائلین کے مسائل بروقت حل کیے جائیں اور جوسوچ لوگوں کی بنی ہوئی ہے کہ رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے وژن کے مطابق تمام لوگوں کے مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں گے، میں نے اپنے تمام عملہ کو بھی سختی سے آگاہ کیا ہے کہ کسی بھی سائل کے جائز کام میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے، تحصیل آفیس میں آنے والے سائلین اپنے تما م کاغذات ہمراہ لائیں تاکہ معاملات حل کرنے میں آسانی ہو،کسی بھی سائل کو تحصیل آفس سے متعلقہ کوئی بھی شکایت ہو وہ مجھ سے مل کر بتا سکتا ہے، محکمہ مال اراضی تقسیم کی درخواستوں کا کام مکمل کرنے کے لیے تمام عملہ متحرک ہیں، سائلین کے مسائل جلدازجلد اور میرٹ پر حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button