
دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 4سالہ بچی جاں بحق،پولیس تھانہ منگلا نے بچی کے بھائی کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ چک اکا کے رہائشی سعد رسول کی 4سالہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار ہو گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس تھانہ منگلا موقع پر پہنچ گئی ،بچی کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا ،پولیس تھانہ منگلا نے بچی کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔