پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
جہلماہم خبریں

جہلم میں تبلیغی جماعت کے 10افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 38 ہو گئی

جہلم: کورونا وائرس،تبلیغی جماعت کے 10افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تقوی مسجد سے ٹاہلیانوالہ قرنطینہ مرکز منتقل، کورونا متاثرین کی تعداد 38 ہو گئی، سوہاوہ کے قرنطینہ مرکز سے منفی ٹیسٹ آنے پر تمام افراد کو گھر بھیج دیا گیا، جہلم سے بھی 12 افراد گھر روانہ،سول اسپتال کی آئیسولیشن میں 21 افراد زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج مزید 2 افراد لال خان اور محمد اشفاق جو کہ کورونا وائرس کے مشتبہ تھے اور انکی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی تھی 14 دن قرنطینہ کے مکمل ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

ٹاہلیانوالہ قرنطینہ سینٹر سے مزید 3 افراد کی کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے پر گھروں میں قرنطین کر دیا گیا ہے۔ سوہاوہ میں جتنے افراد بھی قرنطینہ سینٹر میں تھےان کی رپورٹ منفی آنے پر تمام افراد کو چودہ روز پورے ہونے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت جہلم حکام کے مطابق آج 136 کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئی جن میں سے 126 افراد کی ٹیسٹ رپورٹس منفی آئی اور 10 افراد کی رپورٹ میں کورونا وائرس پایا گیا ان افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے اور تمام افراد مسجد تقوی قرنطینہ سینٹر پر موجود تھے۔

رپورٹ مثبت آنے پر ان افراد کو علاج کے لیے فوری طور ٹاہلیانوالہ قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔21افراد خواتین کالج، کچھ افراد کو گھروں اور مساجد میں قرنطین کیا گیا ہے۔

جہلم میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر38ہو گئی ہے، ان میں سے دو افراد جاں بحق، ایک صحت یاب ہو گیا، ایک پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تین افراد گھروں میں قرنطین ہیں جبکہ 21افراد سول ہسپتال کی آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close