جہلم

سول ہسپتال جہلم میں غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ اور ٹریفک کا کنٹرول روایتی چشم پوشی کا شکار ہو کر رہ گیا

جہلم: حکام بالا کی واضح ہدایات کے باوجود ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مرکزی دروازوں کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ اور ٹریفک کا کنٹرول روایتی چشم پوشی کا شکار ہو کر رہ گیا ،ٹریفک کی روانی سمیت سکیورٹی خطرات میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بڑھتی ہوئی مریضوں کی تعداد اور حالیہ واقعات کے تناظر میں حکومت پنجاب کی جانب سے رواں سال انتظامیہ اور پولیس کو مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی تھی جس پر عملدرآمد کرواتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اولڈ جی ٹی روڈ مرکزی دروازے پر ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات کئے گئے۔
نامعلوم وجوہات کی بناء پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہسپتال کے مرکزی گیٹ سے ہٹا دیا گیا ہے ، جس کے باعث غیر قانونی پارکنگ اور مبینہ تجاوزات ریڑھیاں وغیرہ کھڑی ہونے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوچکا ہے اور ساتھ ہی سیکورٹی خطرات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔
مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ صورتحال کا ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں اولڈ جی ٹی روڈ پر واقع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے داخلی دروازے کے باہر قائم ہونے والے غیر قانونی ویگن و چنگ چی رکشہ اسٹینڈ اور ریڑھیوں کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button