پنڈدادنخاناہم خبریں

للِہ جہلم ڈبل روڈ منصوبے سے پنڈدادنخان اور جہلم تحصیل میں ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔ فواد چوہدری

پنڈدادنخان: للّٰہ جہلم ڈبل روڈ منصوبے کے لیے وفاقی وزیر فواد چوہدری متحرک،مارچ میں ڈبل روڈ کا ایک اور بڑا منصوبہ شروع ہونے کے امکانات۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پنجاب حکومت کے پلاننگ کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، کمیونکیشن اور ورکس کے سیکرٹری، نیس پاک کے کنسلٹنٹ اور پبلک پرائیوٹ اتھارٹی کے سربراہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں جہلم تا للّٰہ سڑک پر نیس پاک اور ایف،ڈبلیو،او کے بنائے ہوئے مجوزہ پلانز پر غور کیا گیا، ڈاکٹر سلمان شاہ نے پبلک پرائیویٹ بورڈ کو ہدایت کی کہ دونوں پروپوزلز کا جائزہ لے کر 15 فروری تک بورڈ سے منظوری لیں تا کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ٹینڈرزکا اجراء کیا جاسکے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ا س منصوبے سے نہ صرف پنڈدادنخان اور جہلم تحصیل میں ترقی کے نئے راستے کھلیں گے بلکہ کشمیر موٹروے سے براہ راست منسلک ہو جائے گا کیونکہ میرپور سے آنیوالی ٹریفک کو کراچی، فیصل آباد یا ملتان جانے کیلئے لاہور نہیں جانا ہو گا بلکہ وہ براہ راست موٹروے تک پہنچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا سفری سہولیات سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی،فواد چوہدری نے کہا ہم نے تھانے کچہری اور پٹواری کی سیاست کو فروغ دینے کی بجائے اس کلچر کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی،پولیس اورانتظامیہ میرٹ پر اپنا کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے کوشش کی کہ رکھ رکھاؤ کی سیاست ہو۔

انہوں نے کہا نوابزادہ خاندان کا خاندانی معاملہ اور زمینوں کے معاملات ہیں ہمارا اس سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے اور نہ کسی قسم کی کوئی مداخلت ہے ہم نے اپنے کارکنان کو بھی کہا ہے کہ کسی کے خاندانی معاملات کو سیاسی ایشو بنا کر مداخلت نہ کی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button