جہلم

چوہدری فرخ الطاف اور ڈاکٹر فضل الحق کی خصوصی دلچسپی سے قلعہ روہتاس سے بڑا گراں تک کارپٹ روڈ منظور

جہلم: ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف اور ڈاکٹر فضل الحق کی خصوصی دلچسپی سے قلعہ روہتاس سے بڑا گراں تک کارپٹ روڈ منظور،نمبردار مصدق الیاس کیانی نے ایم این اے سے سڑک کی تعمیر کے لیے درخواست کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق نمبردار مصدق الیاس کیانی کی خصوصی کاوشوں اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف اور ڈاکٹر فضل الحق کی خصوصی کاوشوں سے قلعہ روہتاس تا بڑا گراں کارپٹ سڑک کی تعمیر کے لیے بارہ کروڑ روپے مختص کر دئیے گئے ہیں روڈ کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی،سڑک کی تعمیر علاقہ مکینوں کا درینہ مطالبہ تھا۔

نمبر دار مصدق الیاس کیانی نے کہا کہ سابقہ ادوار میں کسی منتخب نمائندے نے اس اہم مسئلے کی طرف توجہ نہ دی سڑک کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں مسائل درپیش تھے اب ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی خصوصی دلچسپی سے اس سڑک کی تعمیر کے لیے بارہ کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کی منظوری پر علاقہ مکین خوش ہیں اور ہم ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ڈاکٹر فضل الحق کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button