دینہاہم خبریں

کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

دینہ: منگلا کینٹ میں سر سبز شاداب پاکستان کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد ،پاکستان آرمی کی طرف سے سر سبز شاداب پاکستان مہم کے عنوان سے 2018میں بڑے پیمانے پر جنگلات لگانے کا فیصلہ کیا گیا ،اس موسم برسات میں کمانڈر ون کوراپنے ایریا میں تقریباً 10لاکھ سے زائد نئے درخت لگائیں گے اس موقع پر ون کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی اور بیگم کور کمانڈر و دیگر افسران نے منگلا کینٹ میں پودے لگا کر سر سبز شاداب پاکستان مہم کا آغاز کیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک آرمی کی طرف سے سر سبز شاداب پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد منگلا کینٹ میں کیا گیا ،تقریب کے مہمان خصوصی ون کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی اور بیگم کور کمانڈر تھیں جبکہ دیگر افسران نے بھی پودے لگا کر سر سبز پاکستان مہم کا افتتاح کیا ۔

تقریب میں میجر فرحان اکرم 51سگنل بٹالین نے سر سبز شاداب پاکستان کی افتتاح تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا کے ان سات ممالک میں شامل ہے جن میں جنگلات کا تناسب 2فیصد سے بھی کم ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں موسمی تغیرات بہت تیزی سے رونما ہوتے ہیں اور منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس سلسلہ میں پاکستان آرمی نے اس قومی مسئلہ کو حل کرنے کے لئے سر سبز شاداب پاکستان مہم کے عنوان سے موسم برسات 2018وسیع پیمانے پر جنگلات لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں چیف آف آرمی سٹاف کا ویثرن کچھ یوں ہے کہ پاک فوج اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ عسکری خدمات کے ساتھ ساتھ جنگلات لگانے کے اس قومی فریضہ میں اپنا حصہ ڈالے گی اس حوالے سے کمانڈر ون کور کی خواہش پر اس موسم میں اپنے ایریا میں 10 لاکھ سے زائد درخت لگائیں گے جس میں سے 70فیصد سٹریٹیجک شجر کاری اور 30فیصد کینٹ کی حدود میں شجر کاری کی جائے گی اس تناظر میں ہرفارمیشن 2لاکھ سے اڑھائی لاکھ نئے پودے لگائے گی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل عارف محمود تغمہ امتیاز ملٹری آئی ایس پی آر نے دینہ کے صحافیوں امجد محمود سیٹھی ،سید توقیر آصف شاہ ،عرفان محبو ب،حاجی اظہر اور رضوان سیٹھی کو شجر کاری سر سبز شاداب پاکستان کے بارے میں بریفنگ دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button