جہلماہم خبریں

پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیاب بنا کر ضلع جہلم کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔ بریگیڈیئر وقار احمد

جہلم:سٹیشن کمانڈر جہلم کنٹونمنٹ بریگیڈیئر وقار احمد نے کہا ہے کہ "پلانٹ فار پاکستان مہم” کو کامیاب بنا کر ضلع جہلم کو سر سبز و شاداب بنائیں گے ۔ درخت لگانا سنت اور صدقہ جاریہ ہے جونہ صرف آکسیجن مہیا کرتے ہیں بلکہ موسمی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے میں بھی مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے پودے لگاتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایس ایس او میجر راشد اقبال، ‘ وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ جہلم عمران وائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد محمود ٹیپو، ایس ڈی ایف او جہلم سدھیر مغل، حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر توصیف بیگ، این جی او کیر ٹیکر کے نمائندگان، ناصر ڈار، رضوان اکرم حسین، محمد سلیم ، سول سوسائٹی کے ممبران ، سکول کے پرنسپل اساتذہ اور طالبعلموں نے بھی پودے لگائے۔

بریگیڈیئر وقار احمد نے کہا کہ عوام بھی قومی و اخلاقی فریضہ سمجھ کر اس مہم میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ہم اپنے ضلع کوسرسبز وشاداب بناسکیں۔ ماحولیاتی آلودگی ہمارے ملک کا سب سے بڑامسئلہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کرپاکستان کو سرسبزو شاداب بنانا ہے تاکہ ہمارے آئندہ نسلوں کوماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول میسر آ سکے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سرکاری اور نجی ادارے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس مہم کو بھرپورانداز میں کامیابی سے ہمکنار کریں۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملک ساجد قدوس نے بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں شہر کی مختلف شاہراہوں پر مزید ہزاروں پودے لگائیں جائیں گے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اداروں کو مفت پودے فراہم کئے جا رہے ہیں تا کہ سرسبزپاکستان کا خواب پورا ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button