جہلماہم خبریں

بہترین اساتذہ ترقی یافتہ اور با شعور قوم کی ضمانت ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر

جہلم: بہترین اساتذہ ترقی یافتہ اور با شعور قوم کی ضمانت ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے درس گاہ بابا پیر عرفان الحق کے مقام پر اساتذہ کرام کی اخلاقی تربیتی پروگرام کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر بابا پیر عرفان الحق نے اساتذہ کرام کا کردار، انکی معاشرے میں اہمیت اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اخلاق کے موضع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد معروف سمیت ڈپٹی ڈی اوز، ہیڈ ماسٹرز و مختلف سکولوں کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

ٹریننگ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر، بابا عرفان الحق اور سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد معروف نے کہا ہے کہ سکول کے طلبا کی تربیت اور درس اخلاقیات کے حوالے سے ہمیں دلجوئی سے بچوں کی تربیت کرنے پر توجہ دینا ہوگی، اساتذہ کرام صحیح تربیت کرکے، بچوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آ کر قوم کے معماروں میں اخلاقی اقدار اجاگر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button