دینہاہم خبریں

دینہ کا نوجوان سعودی عرب کے شہر نجران میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

دینہ: نواحی علاقہ کا 32سالہ رہائشی 2بچوں کا باپ سعودی عرب کے شہر نجران میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ،نوجوان ٹریفک حادثہ کے بعد 10ماہ تک کوما میںرہا اور دم توڑ گیا ،نوجوان کی میت پاکستان پہنچ گئی ،نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ بوڑا جنگل کا رہائشی 32سالہ چوہدری سرفراز ممتاز ولد ممتاز احمد چوہدری جوکہ روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب کے شہر نجران میں مقیم تھا اور وہاں ہائی ایس چلاتا تھا کمپنی میں ملازمین کو چھوڑنے کے بعد واپس آ رہا تھا کہ اچانک گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو گیا اور گاڑی رفتار کے باعث قلابازیاں کھاتی ہوئی اُلٹ گئی جس سے 32سالہ چوہدری سرفراز شدید زخمی ہو گیا اور کوما میں چلا گیا ۔

چوہدری سرفراز گزشتہ 10ماہ سے سعودی عرب کے ہسپتال میں کوما میں تھا جو گزشتہ روز دم توڑ گیا، مرحوم 2بچوں کا باپ تھا اور بوڑا جنگل کی معروف شخصیت چوہدری شاہد کا چچا زاد بھائی اور عمر پرویز کا سالہ تھا ۔

مرحوم کی میت گزشتہ روز آبائی گائوں دینہ بوڑا جنگل پہنچ گئی ،مرحوم کی وفات پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھی طبیعت کا مالک تھا نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی مذہبی ،کاروباری ،سیاسی شخصیات سمیت کثیر تعداد کی شرکت۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button