سوہاوہاہم خبریں

پولیس کی کامیاب کارروائی، پھڈیال ڈومیلی تہرے قتل کے ملزمان گرفتار

سوہاوہ: پولیس کی کامیاب کارروائی، پھڈیال تہرے قتل کے ملزمان گرفتار، ملزمان تین یوم کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے علاقے پھڈیال تہرے قتل کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایچ آئی یو انچارج نے کامیاب ریڈ کر کے ملزمان افتخار اور ندیم حنیف کو گرفتار کیا ۔

یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: ڈومیلی کے نواحی علاقہ پھڈیال میں ماں، بیٹی اور بیٹا قتل

ملزمان نے رمضان میں نرگس پروین، تیرہ سالہ ذیشان اور بسمہ کو قتل کیا تھا ، ملزمان نے دوران تفتیش غیرت پر قتل کرنے کا انکشاف کیا ۔پولیس تھانہ سوہاوہ نے ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ سے ملزمان کا تین یوم کا ریمانڈ حاصل کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button