احمد ویلفیئر ٹرسٹ موضع ’’پنڈ ‘‘ تحصیل سوہاوہ کے زیراہتمام پہلا چائلڈ فری میڈیکل کیمپ

0

پڑی درویزہ: احمد ویلفیئر ٹرسٹ موضع ’’پنڈ ‘‘ تحصیل سوہاوہ کے زیر اہتمام پہلا چائلڈ فری میڈیکل کیمپ۔ ایک روزہ کیمپ میں 100بچوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ملٹی نیشنل کمپنی کی ادویات مفت تقسیم کی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ پنڈ رکھ دانی کے علاقہ ’’ پنڈ ‘‘ میں اپنی مدد آپ کے تحت قائم احمد ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے بچوں کے مفت معائنہ اور علاج کے لیے پہلا فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق ایک روزہ چائلڈ فری میڈیکل کیمپ میں گردونواح کے دیہات کے 100بچوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور ملٹی نیشنل کمپنی کی ادویات بالکل مفت تقسیم کی گئیں ۔ مزید یہ اس فری میڈیکل کیمپ میں KRLہسپتال کے ڈاکٹر عدنان قاسمی نے بیمار بچوں کا طبی معائنہ کیا اور ادویات تجویز کیں ۔

چائلڈ فری میڈیکل کیمپ کے نگران سماجی کارکن شیراز احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ موضع ’’پنڈ ‘‘ تحصیل سوہاوہ کے مقام پر مذکورہ چائلڈ فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ کے پہلے اتوار کو لگایا جائے گا انہوں نے بتایا کہ پہلے ایک روزہ چائلڈ فری میڈیکل کیمپ سے مقامی علاقوں پنڈ رکھ دانی ، بدِر ، شاہ سفیر ، سے لے کر تحصیل گوجرخان کے علاقوں کونتریلہ ، ڈھوک امب ، کھرالی کھینگر ، دولتالہ اور نڑالی تک کے بچوں نے استفادہ کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.