جہلم

جہلم پریس کلب کا عارف نظامی کی وفات پر تعزیتی اجلاس، فاتحہ خوانی اور خراج عقیدت پیش کیا گیا

جہلم پریس کلب کے زیر اہتمام عارف نظامی کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس کی صدارت الیکٹرانک میڈیا کے صدر حافظ امتیاز بیگ نے کی۔

اجلاس میں صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، نائب صدر مرزا راحیل بیگ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل ، جائنٹ سیکرٹری راجہ سہیل کیانی ، فنانس سیکرٹری سید ناصر حسین شاہ، چیئرمین سید اکرم حسین شاہ، سینئر نائب صدرشیخ عتیق، میڈیا کوآرڈینٹر محمد شہباز بٹ، رانا نوید الحسن، ڈاکٹر آفتاب ، ڈاکٹر ملک اعجاز اعوان ، سید مظہرعباس، عبدالمنان، چوہدری مہربان حسین ، خالق تنویر،مرزاکفیل بیگ کیفی ، چوہدری ظفرنور،محمد امجد بٹ،وسیم قریشی، چوہدری دانیال عابد، آصف جٹ، عاطف بٹ ،الیاس صادق وٹو ، وسیم تبریز ، خالق تنویر،عبدالغفارآذاد،امجد ضیاء، میاں محمد ساجد، غزن ساجد، ندیم ساجد مغل،شیخ ذوالفقار علی کاشف، اخبار فروش یونین کے صدر اعجاز الحق قریشی ، جنرل سیکرٹری محمد یعقوب بٹ، منصور احمد، شکیل احمد، محمد ساجد، یاسر نظامی، فرحان قریشی، عامررحمان، چوہدری عابد حسین سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کے سینئر صحافی‘ تجزیہ نگار اور سی پی این ای کے صدر عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے شعبہ صحافت کیلئے گراں قدر خدمات پر عارف نظامی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عارف نظامی کے انتقال سے صحافت کا ایک روشن اور تاریخ ساز عہد ختم ہو گیا ہے۔ عارف نظامی کی جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کمٹمنٹ غیر متنازع اور غیر متزلزل تھی۔

انہوں نے کہا کہ عارف نظامی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو گا۔ عارف نظامی ایک قومی اثاثہ تھے۔ ان کی صحافت کے شعبہ کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

اجلاس میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button