سوہاوہاہم خبریں

فرخ سے ملاقات میں صداقت نہیں، NA66 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا۔ چوہدری ثقلین

سوہاوہ: کچھ عناصر جان بوجھ کر میرے حوالے سے خبریں شائع کروارہے ہیں،چوہدری فرخ الطاف کے ساتھ ملاقاتوں کے حوالے سے میں ان کی تردید کرتا ہوں میرا کسی بھی طرح سے فرخ الطاف کے ساتھ بیٹھنا اور چلنا دور کی بات ہے نہ میں فرح الطاف کے ساتھ الیکشن لڑوں گا میں خود ایم این اے پی ٹی آئی کا امیدوار ہوں جس کا میری قیادت اور سابقہ تنظیم کو بھی علم ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے رہنما امیدوار برائے این اے چوہدری ثقلین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر حال میں این اے 66 (موجودہ این اے 62) سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا۔چوہدری فرخ الطاف ق لیگ کے عہدیدار ہیں اور وہ ق لیگ سے ہی الیکشن لڑیں تو بہتر ہے میں نے اپنا ورک مکمل کرلیا ہے اور پی ٹی آئی کے ورکرز،سابقہ ضلعی تنظیم میرے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی برادری اور اپنے حلقے کے لوگوں کے دلوں میں رہتا ہوں مجھے امید ہے کہ میری اعلی ٰ قیادت مجھے ٹکٹ ضرور دیں گے وہ میرے کام سے مطمئن ہیں جو لوگ دوسری جماعتوں سے اڑان بھر کر آچکے ہیں اب وہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ چوہدری فرخ الطاف کے ساتھ راضی نامے یا تعلقات کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد اور پراپیگنڈہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button