دینہ

جہلم میں کورونا سے ایک مریض چل بسا، اموات کی تعداد 29 ہو گئی

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت جہلم میں 73 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 9 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سی او ہیلتھ جہلم نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 13 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 47759 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1200 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 24 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1089 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے، اس وقت کل کورونا وائرس سے 29 اموات ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 33606 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 706 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 20 اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جہلم میں اب تک 45 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button