جہلم

موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر الرجی کے مریضوں میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ ٹی بی و تب دق کے انچارج ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر الرجی کے مریضوں میں اضافہ بدستور جاری ہے مرض کی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے مریض اپنی ادویات کا استعمال باقاعدگی سے جاری رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ الرجی کیوجہ سے مریضوں کیلئے کھلے علاقوں میں جنگلی شہتوت ، گھاس پولن کے اخراج کیوجہ سے پریشانی کا باعث بنتے ہیں ان سے الرجی کے مریضوں کو مسلسل چھینکیں آتی ہیں ، آنکھوں سے پانی بہنا شروع ہو جاتا ہے اور ناک میں سوزش محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو مریض بروقت علاج کراتے ہیں اور احتیاط سے کام لیتے ہیں وہ اس مرض کی پیچیدگیوں سے محفوظ رہتے ہیں لیکن جو مریض ادویات سے غفلت برتتے ہیں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہاکہ الرجی سے بچنے اور اسکے اثرات سے نمٹنے کیلئے مناسب احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں ، پولین الرجی کے مریض کھلی جگہ پر ماسک پہن کر رکھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button