پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے علاقہ دھریالہ جالپ بازار میں پرسرار آتشزدگی کا تیسرا واقعہ، مزید 2 کھوکھے جل گئے

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ دھریالہ جالپ بازار میں پرسرار آتشزدگی کا تیسرا واقعہ، مزید 2 کھوکھے جل کر راکھ ہو گئے، پراسرار آتشزدگی کا واقع صبح چھ بجے کے قریب پیش آیا، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابوپایا ،اعلی حکام سے انکوا ئری اور دوکاندارں کے نقصان کا ازالہ کیا جانے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ دھریالہ جالپ کے مین بازار میں پرسرار آتشزدگی کے واقعات کچھ عرصہ قبل سے تسلسل سے جاری ہیں، گزشتہ روز تقریبا صبح چھ بجے کے قریب دو کھوکھے پرسرار آتشزدگی کے باعث جل کر راکھ ہو گئے، بے یارو مددگار متاثرہ غریب دکانداروں نے اعلی حکام سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

دھریالہ جالپ بازار میں آگ لگنے کا یہ تیسرا وا قعہ ہے، اس سے قبل بھی لگنے والی آگ کے باعث سو سے زا ئد کھوکھے جل چکے ہیں لیکن تاحال نہ تو آگ لگنے کی وجوہات سامنے آسکیں ہیں اور نہ کوئی انکوائری رپورٹ آئی۔

اہل علاقہ اور سماجی حلقوں نے دھریالہ جالپ بازار میں آتشزدگی کے واقعات پر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے ایسے معاملات کی روک تھام کے لیئے موثر اقدامات کئے جائیں اوردوکاندارں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button