دینہاہم خبریں

دینہ میں جنسی درندے نے 15سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

دینہ: مدوکالس میں جنسی درندے نے 15سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ مدوکالس کے رہائشی محمد الیاس ولد میر داد نے پولیس اسٹیشن منگلا میں درخواست دی کہ میں گھر پر موجود تھا کہ میرا بیٹا (م ت) عمر 15سال روتا ہوا میرے پاس آیا اور بتایا کہ محمد عمر ولد محمد شفیق سکنہ چک عبدالخالق نے مجھے اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اب آئے روز مجھے تنگ کرتا رہتا ہے،بچے کے والد نے بتایا کہ بچہ ڈر کی وجہ سے مجھے بروقت نہ بتا سکا۔

پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے والد کی درخواست پر محمد عمر ولد محمد شفیق سکنہ چک عبدالخالق کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 377ت پ مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی اور بچے کو میڈیکل چیک اپ کے لیے آر ایچ سی بھیج دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button